کاتالونیا نے سپین سے علیحدگی کا اعلان کردیا

کاتالونیا نے سپین سے علیحدگی کا اعلان کردیا

کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں سپین سے علیحدگی کے حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظورکرلی گئی۔سپین سے علیحدگی کے حق میں ستر اورمخالفت میں دس ووٹ ڈالے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد کاتالونیا کی آزادی کے حامی سڑکوں پرنکل آئے اورخوب جشن منایا۔کاتالونیا کا دارلحکومت بارسلونا معاشی اعتبارسے سب مضبوط خطہ ہے۔دوسری جانب کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے سپین کی حکومت کوشدید دھچکا لگا۔متحدہ سپین کے حامیوں نے کاتالونیا پارلیمنٹ کے اس اقدام کوافسوس ناک قراردیا۔ہسپتانوی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوری قوم مطمئن رہے،قانون اپنا کام کرے گا۔ کاتالونیا میں آئین وقانون کی عملداری بحال کی جائے گی۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو کاتالونیا میں اسپین سے آزادی کے لیے ریفرنڈم میں 90فیصد افراد نے آزاد ریاست کے حق میں ووٹ دیا تھا

Most Popular