بھارتی اخبار نے اپنے ہی دہشتگرد کلبھوشن جادیو کے جاسوس ہونے کا پردہ فاش کردیا۔

بھارتی اخبار نے اپنے ہی دہشتگرد کلبھوشن جادیو کے جاسوس ہونے کا پردہ فاش کردیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے پاکستان میں گرفتار دہشتگرد کلبھوشن جادیو کی گھناؤنی سرگرمیوں کا راز فاش کردیا، اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ماں اور اہلیہ سے پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ملاقات میں کلبھوشن نے ناصرف جاسوسی بلکہ دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران مبینہ گفتگو پر رپورٹ جاری کی ہے۔ اخبار کے مطابق ملاقات کے دوران کلبھوشن کی والدہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو جاسوس کیوں کہہ رہا ہے، وہ تو ایران میں بزنس کرتا تھا اور پھر اغوا کیا گیا، اسے سچ بتانا چاہیے جس پر کلبھوشن نےماں اور بیوی کو بتایا کہ وہ درحقیقت بھارتی جاسوس ہی ہے۔

Most Popular