مودی سرکار نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
انتہا پسند مودی سرکار نے اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، مسلمانوں پر زندگیاں تنگ کرنے کے بعد اب سکھوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کرنا شروع کر دئیے، پاکستان نے مذہبی رسومات کیلئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا، لیکن بھارت نے ٹرین کو داخلے سے روک دیا، یہی نہیں سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا، بھارتی سرکار نے سکھ یاتریوں کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، مودی سرکاری کے رویے کے خلاف سکھ یاتریوں نے اٹاری ریلوے اسٹیشن پر اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران شدید نعرہ بازی کی گئی، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہرسال ہمیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتی ہے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں ہرصورت شریک ہوں گے، بھارت سے تین سو پچاس سکھ یاتریوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچنا تھا، متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران مہمانوں کے استقبال کیلئےواہگہ ریلوے اسٹیشن پر موجود رہے، دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مہمانوں کیلئے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا لیکن ،ویزاجاری کرنےکےباوجودسکھ یاتریوں کوروکناافسوسناک ہے