جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے

جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے

جارجیا میں پولیس کا کہنا تھا کہ چھوٹا مسافر طیارہ جارجیا کے جنگلات کے قریب ریڈار سے غائب ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی، طیارے میں پائلٹ سمیت تین افراد سوار تھے جو ھادثے میں ہلاک ہوگئے، مرنے والے میاں بیوی سوانا سے اٹلانٹا جا رہے تھے لیکن راستے میں طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث جنگل میں جا گرا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کافی مشکلات پیش آئیں کیونکہ جنگل بہت گھنا ہے ، دوسری جانب علاقے کے شہریوں نے بھی پولیس کو دھماکہ ہونے کی اطلاع دی تھی جو طیارہ گرنے کے بعد ہوا ، پولیس نے پائلٹ کے بارے میں معلومات جاری نہیں کیں۔

Most Popular