صدر ڈانلڈ ٹرمپ پولیس کیلئے جنگی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرنے پر غور کرنے لگے
صدر ٹرمپ نے پولیس کو جو منصوبہ پیش کیا ہے اس میں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے ان جنگی ہتھیاروں کےاستعمال کی اجازت دی جاسکتی ہے جن کا استعمال اب تک منع تھا ،اس پروگرام میں پولیس کے لئے ان ہتھیاروں کی خریداری کی غرض سے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے،امریکی پولیس کے بعض ادارے حکومت پر دباو ڈال رہے ہیں کہ عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے جنگی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کو ختم کرے،ٹرمپ نے پولیس اہلکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران حکومت مخالف مظاہرین کی توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی پولیس کوحق ہے کہ وہ ان افراد کو زد و کوب کرے