چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کا خیرمقدم کیا
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوجی دستے ڈوکلام میں گشت جاری رکھیں گے،چینی حکومت نے تصدیق کی کہ بھارت نے ڈوکلام سے اپنی فوج واپس بلالی ہے جس کے نتیجے میں دو ماہ سے جاری سرحدی تنازع ختم ہوگیا اور نئے فیصلے کے حساب سے تعیناتیاں اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سرحدی تنازع اور کشیدگی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چین تاریخی سرحدی اصولوں کی روشنی میں اپنی سالمیت کو یقینی بنانے کےلیے حق خودمختاری کو استعمال کرتا رہے گا۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بھارت بین الاقوامی سرحد کا احترام کرے گا اور سرحدی امن کو یقینی بنانے کے لیے باہمی خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا