ایران کے ساتھ تعلقات بحال ہو گئے۔ حماس
فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اس کے ایران کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہو گئے اور وہ ایران کی مالی و فوجی امداد سے کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ نشریاتی ادارے کے مطابق ایران 2012ءتک حماس کا مضبوط حلیف تھا لیکن ان دونوں میں اس وقت اختلافات پیدا ہو گئے تھے، جب ایران نے شام کی خانہ جنگی میں صدر اسد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں چاہتی اور ہر وہ ممکن راستہ اختیار کرے گی، جس سے جنگ نہ ہو۔ فروری میں حماس کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد سے السنوار کی صحافیوں سے یہ پہلی ملاقات تھی۔