جرمن وزیر خارجہ امریکا کے ایک اہم دورے کے لیے روانہ

جرمن وزیر خارجہ امریکا کے ایک اہم دورے کے لیے روانہ

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گیبریئل امریکا کے ایک اہم دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن وزیرخارجہ چند اہم موضوعات سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹِلرسن سے بالمشافہ گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام، افغانستان کی صورتحال، قطر تنازعے، ایرانی جوہری معاہدے اور روس کے خلاف تازہ امریکی پابندیوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکا جرمنی تعلقات میں بھی تناو پیدا ہوا ہے۔ دونوں اہم ممالک بین الاقوامی تنازعات کے حوالے سے مختلف آراء رکھتے ہیں۔

Most Popular