ترک صدرکی خادم حرمین الشریفین سے حج کے مبارک ایام میں خلیجی بحران ختم کرانے کی اپیل

ترک صدرکی خادم حرمین الشریفین سے حج کے مبارک ایام میں خلیجی بحران ختم کرانے کی اپیل

رک صدر رجب طیب اردگان نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ترکی اور تمام خلیجی ممالک کے بڑے بھائی ہیں اوروہ ان سے حج کے مبارک ایام میں خلیجی بحران ختم کرانے کی اپیل کرتے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ خلیجی بحران فی الوقت حل کی جانب جارہاہے۔ مسجد اقصیٰ کے مسئلے سے متعلق سوال پر اردگان نے کہاکہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا مسئلہ حل کرانے کیلئے بڑا وقت صرف کیا ہے۔ اللہ کے فضل سے اب تمام فریقوں سے رابطے پیدا کرکے خاصی پیشرفت حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے تمام مذاہب کے مقامات مقدسہ کا ہمیشہ احترام کیا لہذا میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اسلامی مقدس مقامات کا احترام کریں۔ یہ مسئلہ جلد حل ہونے والا ہے۔

Most Popular