ایری کاؤنٹی میں پانچ فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی،

 ایری کاؤنٹی میں پانچ فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی،

پنسلوینیا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، ایمرجنسی ڈیپاڑمنٹ کے مطابق ایری کاؤنٹی میں پنسٹھ انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، شدید برفباری کے باعث پورا علاقہ برف میں دب گیا، ریسکیو اہلکاروں کو بھی کارروائیوں میں شدید پریشانی کا سامنا رہا، جبکہ بھاری مشینری کو بھی برف ہٹانے میں دشواری رہی۔شدید برفباری کے باعث عوام گھروں میں بند ہوکر رہ گئے، جبکہ انہیں روزمرہ زندگی کے کاموں میں دشواری کا سامنا رہا، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں کئی فٹ برف میں دب گئیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی برف ہٹانے کا کام کرتے رہے، ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری نے انسٹھ برس پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، ایری کاؤنٹی میں انیس سو اٹھاون میں چوالیس انچ برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ آئندہ ایک دو روز میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

Most Popular