روسی اپوزیشن لیڈرالیکسی ناوالنی نے اٹھائیس جنوری کوملک بھرمیں حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
روس میں صدارتی انتخابات اگلے سال اٹھارہ مارچ کو ہوں گے۔روسی اپوزیشن لیڈرالیکسی ناوالنی نے صدرپیوٹن کی حکومت کے خلاف اٹھائیس جنوری سے ملک بھرمیں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔الیکسی ناوالنی کرپشن الزامات پرپانچ سال کی سزا بھگت رہے ہیں۔روسی الیکشن کمیشن نے اسی بنیاد پرانھیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا تھا۔الیکسن ناوالنی کوصدرپیوٹن کا سخت ناقد تصورکیا جاتا ہے۔دوسری جانب روسی حکومت نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈرکی جانب سے عوام کومظاہرے کرنے کی ترغیب دینے کی تحقیقات کی جائیں گی