سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن میں بمباری سے ایک ہی دن میں 8 بچوں سمیت68 افراد مارے گئے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی امدادکے کوآرڈینیٹرجیمی میک گولڈرک کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں دومقامات پربمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں اڑسٹھ افراد مارے گئے جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔چوون افراد تعزصوبے کی مارکیٹ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہی خاندان کے چودہ افراد بندرگاہی شہرحدیدمیں مارے گئے۔جیمی میک گولڈرک کے مطابق دس روزکے دوران سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں ایک سونوافراد لقمہ اجل بنے۔انھوں نے کہا کہ قحط سالی کے شکارملک یمن میں اسی فیصد آبادی کوخوراک ،صحت اوردیگرسہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ مارچ دوہزارپندرہ سے سعودی عرب کی سربراہی میں نوممالک کے اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں