ایران کے خلاف امریکی صدر کو صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے خلاف امریکی صدر کو صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا: آیت اللہ خامنہ ای

ایران نے ایک بار پھر اپنے حریف امریکہ کو کھری کھری سنا دیں ،، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جو پالیسی اپنائی ہے، وہ یقینی طور پر ناکامی سے دوچار ہو گی،، ایران سابق امریکی صدر کے دور حکومت سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو چکا ہے،ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ریگن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ طاقتور اور ہوشیار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اداکار بھی تھے کیونکہ انہیں دھمکیاں دینے کا فن خوب آتا تھا،، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ریگن نے عملی اقدام کرتے ہوئے ایک ایرانی طیارہ مارگرایا تھا، آج کی تہران حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں بھی اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور امریکی صدر کی ایسی کوششیں پوری نہیں ہوں گی کہ ایران اپنی ترقی کے راستے سے ہٹ جائے۔

Most Popular