نیو یارک شہر کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں فری بلوچستان کا اشتہار لگا دیا گیا
پاکستان مخالف عناصر نے لندن اور سوئزرلینڈ کے بعد امریکی میں بھی فری بلوچستان مہم شروع کردی ، شہر نیو یارک کے مصروف ترین اور مشہور ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں ’فری بلوچستان‘ کا اشتہار لگادیا گیا،، شرپسند عناصر کہتے ہیں کہ یہ اشتہار تین روز تک یعنی نئے سال کی آمد تک اس بل بورڈ پر رہے گا،، اس کے علاوہ نیو یارک کی ایک سو ٹیکسیوں کے ذریعے بھی اسی قسم کی مہم چلائی جارہی ہے،،اسی شر پسند تنظیم نے ستمبر میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں متعدد مقامات اور بسوں اور دیگر گاڑیوں پر ایسے ہی پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے ،،جس پر حکومت پاکستان نے سوئس حکومت سے احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اس 'شرانگیز' مہم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،،
پاکستانی دفتر خارجہ نے برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی ٹیکسیوں پر لگے 'فری بلوچستان' کے اشتہار پر برطانیہ سے احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت پر براہ راست حملے کے مترادف قرار دیا تھا،، اوراب نیو یارک میں ہونے والے واقعے میں بھی پاکستان نے سنگین تشویش کا اظہارکرتے ہوئے امریکی حکومت سے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ہے،، امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں ،، اس کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے ،،