سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے مزید دو شہزادوں کو رہا کر دیا گیا ہے
سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے مزید دو شہزادوں کو رہا کر دیا گیا ، رہائی پانے والوں میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا ہے، یہ دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں جبکہ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ زیر حراست ہیں، جن کی رہائی سےمتعلق اب تک کوئ فیصلہ نہیں کیا گیا کرپشن کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ان شہزادوں کو پرتعیش ہوٹل میں حراست میں رکھا گیا تھا اور انہیں اپنے اثاثے اور نقد رقم حکومت کے حوالے کرنے کے عوض آزادی کی پیشکش کی گئی تھی،، مختلف بین الاقوامی اخبارات میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ آنے والے دنوں میں حراست میں رکھے گئے مزید افراد رہا ہوں گے اور الزامات سے مسلسل انکار کرنے والوں کے خلاف ٹرائل کا جلد آغاز ہوگا۔