ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، 14افراد ہلاک ، 19 زخمی

ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی، 14افراد ہلاک ، 19 زخمی

بھارتی شہر ممبئی کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجہ میں کم از کم 14افراد ہلاک اور19 زخمی ہو گئے۔ممبئی پولیس کمشنر ایس جے کمار کے مطابق کمالا ملز کمپاﺅنڈ نامی 4 منزلہ عمارت میں واقع ہوٹل میں آگ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات نصف شب کے بعد لگی۔اس وقت ایک 28سالہ خاتون کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی جس میں بہت سے لوگ شریک تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مذکورہ خاتون بھی شامل ہے۔آتشزدگی سے متاثرہ عمارت میں بعض ٹی وی چینلز کے دفاتر بھی تھے۔بھارت کے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعز یت کا اظہار کیا ہے۔پولیس نے حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Most Popular