سعودی فرماں روا سے ترک وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی فرماں روا سے ترک وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گزشتہ روز ریاض میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ملاقات میں ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔ترکی کی جانب سے نائب وزیراعظم خاقان چاوش اوغلو اور وزیر صحت احمد دمیرجان کے علاوہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان نے بات چیت میں شرکت کی۔

Most Popular