مصر کے علاقے سینائی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، سینیئر فوجی افسر ہلاک
مصر کے علاقے سینائی میں ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک سینیئر فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔ بیرالعبد کے علاقے میں گشت پر مامور مقامی فورسز کے کمانڈنگ کرنل کی گاڑی اس بم دھماکے کا نشانہ بنی۔ بیرالعبد ہی میں24 نومبر کو مصری تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملے میں صوفیوں کی ایک مسجد میں 311 نمازی مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا تھا کہ سینائی میں متحرک عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے بھرپور عسکری طاقت استعمال کی جائے گی۔