عراق نے کردستان کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی۔

عراق نے کردستان کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی۔

عراقی حکام نے کردستان کے خطے میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی کو فروری تک بڑھا دیا ہے۔ جرمن خبرساں ادارے کے مطابق کردستان میں ستمبر کے آخر میں آزادی کے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بغداد حکومت نے یہ پابندی عائد کی تھی۔ عراق کے نیم خود مختار خطے کردستان کے دارالحکومت اربیل کے ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ بغداد حکومت نے اس پابندی میں فروری کی 28 تاریخ تک کی توسیع کر دی ہے، جب کہ اس دوران داخلی مسافر پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔

Most Popular