ریڈکراس شام کے علاقے غوطہ سے مریضوں کے انخلا کے لیے پرامید

ریڈکراس شام کے علاقے غوطہ سے مریضوں کے انخلا کے لیے پرامید

بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ زیرمحاصرہ شامی علاقے غوطہ سے انتہائی بیمار افراد کے انخلا کی کارروائیاں جلد شروع ہو سکتی ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ غوطہ ایک طویل عرصے سے سرکاری فورسز کے محاصرے میں ہے۔ ریڈ کراس اس علاقے سے کچھ افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ حکومت اور باغیوں کے ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد اس زیرمحاصرہ علاقے سے مریضوں کے انخلا کا آغاز منگل کو ہوا تھا۔

Most Popular