ترکی نے سوڈان کا جزیرہ سواکن لیز پر لے لیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بحر احمر پر واقع سوڈان کے اسٹریٹجک جزیرے سواکن کو 99 برس کی لیز پر حاصل کرلیا ہے۔ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر ترک حکومت نے اہلِ سوڈان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ انگریزوں اور اہل فرانس کی طرح ہم سے نہ ڈریں ، ہم ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ اخوت کے رشتوں کو مضبوط کریں گے۔ جزیرہ سواکن براعظم افریقہ کی قدیم اور عظیم بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق سواکن جزیرہ پر ماضی میں سلطنت عثمانیہ کاقبضہ تھا۔ ترک حکومت یہاں اپنا فوجی ا ڈہ قائم کریگی۔ صومالیہ اور قطر میں بھی اس کے فوجی اڈے ہیں۔