شام میں داعش کے خاتمے کے بعد اگلا ہدف النصرہ فرنٹ ہے۔ روسی وزیر خارجہ
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا بڑا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرنا تھاشام میں داعش کے خاتمے کے بعد اگلا ہدف النصرہ فرنٹ ہے۔ روس کے خبرسرساں ادارے کے مطابق ماسکو سے جاری کردہ بیان میں روسی وزیر خارجہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو شکست دے دی گئی ہے اور اب ہمارا اگلا ہدف ’النصرہ فرنٹ ‘ کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام سمیت خطے میں امن کے لئے شدت پسند تنظیموں کا خاتمہ ناگزیر ہے، شام میں روسی فوج بھیجے جانے کا بڑا مقصد شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرنا تھا، جس میں روسی افواج کو کامیابی ملی ہے اور اب اگلا ہدف القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم النصرہ کو ختم کرنا ہے۔واضح رہے کہ شام سے داعش کے خاتمے کے لیے روس بشار الاسد کی حمایت کررہا ہے اور شام نے روس کو اپنے دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر دے دیئے ہیں۔