امیر قطر کے دورہ افریقہ پر 15کروڑ ڈالر کے اخراجات

امیر قطر کے دورہ افریقہ پر 15کروڑ ڈالر کے اخراجات

قطر میں سفارتی اور اقتصادی بحران کے باوجود امیر قطر اپنے خارجی دوروں پر بے تحاشا رقم خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں چھ افریقی ممالک کے دورہ پر 150ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔ فرانس کی معروف ویب سائٹ” انفو و“ نے 6 افریقی ممالک کے دورے کے موقع پر امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے تخیلاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امیر قطر نے دورہ افریقہ پر بے تحاشادولت لٹائی ہے۔ یہ بات امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے سینیگال، مالی ، بارکینا فاسو ، گھانا، گنی اور آئیوری کوسٹ کے دورے کی بابت ایک افریقی ذمہ دار نے بتائی ہے۔

Most Popular