دسمبر 2017ءکے دوران ہلاک کئے جانے والے 83 حوثی کمانڈروں کی فہرست جاری

 دسمبر 2017ءکے دوران ہلاک کئے جانے والے 83 حوثی کمانڈروں کی فہرست جاری

یمنی فوج نے دسمبر 2017ءکے دوران ہلاک کئے جانے والے 83 حوثی کمانڈروں کی فہرست جاری کردی ہے۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں ، یمن کی سرکاری فوج اور رضاکار جنگجوں کے ساتھ گھمسان کے معرکوں میں حوثی کمانڈر مارے گئے ہیں جن میں سے 83 کمانڈروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں یوسف المدانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ زیادہ تر حوثی کمانڈر شبوہ، البیضاء، صنعاء، حجہ، صعدہ، الضالع، الحدیدہ اور الجوف میں مارے گئے ہیں۔

Most Popular