بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں میں خناق کی وبا پھیل گئی

بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں میں خناق کی وبا پھیل گئی

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کا علاج معالجہ کرنے والے ایک جاپانی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ متعدی مرض خناق پھیلنا شروع ہو گیا ہے جس کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش جاپان واپسی پر میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جاپان ریڈ کراس سوسائٹی کی ڈاکٹر نوب±وہیروکومیا نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں میں خناق پھیلنا شروع ہو گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ متعدی مرض لعاب دہن اور دیگر جسمانی رطوبات کے ذریعے ایک فرد سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے ۔ڈاکٹر کومیا نے واضح کیا کہ کیمپ میں گندگی اور گندے پانی کی نکاسی کی سہولیات کے بغیر کئی خیمے نصب کیے گئے تھے اور حفظان صحت کی صورتحال ابتر ہوئی ہے۔ انھو نے کہا کہ اس مرض کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 22 سو سے زیادہ افراد کا اس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے اور ایک مہینے کے دوران اس کے باعث 26 ہلاکتوں کی خبر ملی ہے۔

Most Popular