بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا, بھارت دنیا کی خطرناک ترین آبدوز کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے

بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا, بھارت دنیا کی خطرناک ترین آبدوز کی  تیاری کے آخری مراحل میں ہے

اس مہلک آبدوز کی لانچنگ کے بعد بھارت دنیا کے ان 6 ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس یہ نظام موجود ہے۔ 6 ہزار ٹن وزنی اور 110میٹر لمبی اس جوہری آبدوز کا نام ’’آئی این ایس آرھانت ‘‘ ہے، بھارت اس جوہری آبدوز پر ٹاپ سیکرٹ پروگرام کے تحت گزشتہ30 سال سے کام کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جوہری آبدوز پر k-15 اورk-4 نظام کے حامل مہلک میزائل نصب ہونگے۔ یہ خطرناک ہتھیار400 میل سے 2 ہزار میل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس نظام کی تیاری سے بھارت زمینی یا فضائی پلیٹ فارم کی عدم موجودگی کی صورت میں سمندر سے جوہری میزائل فائر کر سکے گا۔

Most Popular