صرف تہران میں الیکشن جیتنے سے ایران کو مغربی رنگ میں نہیں رنگا جا سکتا:صادق لاریجانی

 صرف تہران میں الیکشن جیتنے سے ایران کو مغربی رنگ میں نہیں رنگا جا سکتا:صادق لاریجانی

ایرانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق زیادہ تر ووٹ سابق صدر علی اکبر رفسنجانی اور ایران کے اصلاح پسند صدر حسن روحانی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ملے ہیں اور انہوں نے تہران سے تمام نشستیں حاصل کی ہیں۔اس صورتحال پر ایرانی رہنما اور عالم صادق لاریجانی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران اصلاح پسندوں نے ’امریکہ اور انگریزی میڈیا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے،،حالیہ الیکشن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ مجلسِ رہبر کے 88 ارکان ملک کے موجودہ رہبرِ اعلیٰ 76 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ انتخابات میں دارالحکومت کے باہر سے مخلوط نتائج آئے ہیں جس میں نہ تو اصلاح پسندوں اور نہ ہی سخت گیروں کو اتنے ووٹ ملے ہیں کہ وہ پارلیمان پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں۔

Most Popular