پیرس ادبی فورم کے زیرِ اہتمام پاکستان کے معروف شاعر بقا بلوچ کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

 پیرس ادبی فورم کے زیرِ اہتمام پاکستان کے معروف شاعر بقا بلوچ کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

یرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پاکستان ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر جناب بقا بلوچ صاحب کے اعزاز میں ایک اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیا۔پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے کہا کہ یہ پیرس ادبی فورم کے لئےاعزاز کا مقام ہے کہ وہ آج ہمارے ادبی پلیٹ فارم پر ہمارے درمیان موجود ہیں
پیرس ادبی فورم کی اس پر وقار تقریب میں نوجوان شاعر توقیر رضا، اردو اور پنجابی کے شاعر جناب مقبول الہی شاکر،وقار ہاشمی بخشی، عاکف غنی، ممتاز ملک، اور سمن شاہ نے اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کی
انگریزی اور اردو میں لکھی چھ کتابوں کے خالق ناول نگار سرفراز بیگ اور سیاسی و سماجی معروف شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے پیرس ادبی فورم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ادبی تقاریب اور اردو زبان کے فروغ کے لئے پیرس ادبی فورم کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ایسی محفلوں کا انعقاد ہونا چاہیے
سیاسی و سماجی شخصیت جناب عارف مصطفائی صاحب نے بھی پیرس ادبی فورم کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ہم سب کو اپنی زبان اردو اور علم و ادب کے فروغ میں بھر پور حصہ لینا چاہئے۔فرانس میں موجود سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ شعر و اداب اور اردو زبان کے حوالے سے بھی کام کریں۔
ٓآخر میں تقریب کے مہمان خصوصی جناب بقا بلوچ صاحب نےبھیاپنے کلام سے سامعین کو نوازا۔ اور مختصر وقت میں انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر پیرس ادبی فورم کا شکریہ ادا کیا۔ پیرس ادبی فورم کی ٹیم نائب صدر عاکف غنی، ممبر ذوالفقار علی شاہ،آرگنائزر وقار ہاشمی بخشی نے تمام مہمانوں کی شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں ایک خوبصورت ادبی تقریب اختتام پزیر ہوئی

Most Popular