بھارتی فوج کے آرمی چیف نے سی بی آئی کو لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے خلاف دفاعی سودوں میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

بھارتی فوج کے آرمی چیف نے سی بی آئی کو لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کے خلاف دفاعی سودوں میں خورد برد کے الزام کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے وزير اعظم کو لکھے کے گئے خط کے بعد بھارت ميں سکيورٹی اداروں ميں خورد برد کا ايک اور سکينڈل سامنے آگيا ہے. بھارت ميں ايک رکن اسمبلی امبيکا بنير جی نے ايک خط ميں فوج کے ايک ليفٹيننٹ جنرل دلبير سنگھ سہاگ پردفاعی سودوں ميں خورد برد کا الزم عائد کيا ہے.بنير جی کے خط پر بھارت کے آرمی چيف نے سی بی آئی کو ليفٹيننٹ جنرل دلبيرسنگھ سہاگ کے خلاف تحقيقات کا حکم ديا ہے.امبيکا بنير جی نے دلبيرسنگھ پر رات ميں ديکھنے والی دوربينوں، مواصلاتی نظام اور ہتھياروں کی خريداری ميں خوردبرد کا الزام عائد کيا ہے. خریداری کے وقت ليفٹيننٹ جنرل دلبير سنگھ اسپيشل فرنٹیئر فورس ايس ايف ايف کے انسپکٹر جنرل تھے.بنير جی نے اپنی درخواست ميں سابق آرمی چيف سميت کچھ اور فوجی افسروں کے نام بھی شامل کئے ہيں جنہوں نے سودوں ميں کک بيک حاصل کيا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular