آسٹریلیا میں ڈیبی طوفان نے تباہی کی داستانیں رقم کردی

آسٹریلیا میں ڈیبی طوفان نے تباہی کی داستانیں رقم کردی

آسٹریلیا میں سمندری طوفان ڈیبی کا زور کم نہ ہوا، دوسو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارش نے ساحلی پٹی میں سب کچھ روند ڈالا  جہاں کبھی معروف سیاحتی مقامات ہوا کرتے تھے وہاں اب تباہی کے آثار نظر آرہے ہیں،،طوفانی ہواؤں اور بلند لہروں نے ساحل پر کھڑی کشتوں کو بھی نقصان پہنچایا، کوئنزلینڈ میں ڈیبی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے،،، گھروں کی چھتیں، درخت بجلی کے پول جڑوں سے اکھڑ چکے ہیں، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، آسٹریلوی فوج، ریسکیو ٹیمیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔۔۔ اس وقت پچیس ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

Most Popular