برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے نے 'بریگزٹ' کے خط پر دستخط کر دیئے۔

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے نے 'بریگزٹ' کے خط پر دستخط کر دیئے۔

برطانیہ نے پورپی یونین سے نکلنے کا باضابطہ عمل شروع کر دیا، وزیراعظم ٹریسا مے نے خط پر دستخط کر دیئے ہیں، یہ آفیشل نوٹس یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پہنچا دیا گیا ہے، اس کے بعد وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے، یاد رہے کہ گذشتہ جون میں منعقدہ ریفرینڈم میں اکثریت نے برطانیہ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، برطانوی ایوان بالا میں ایک سو اٹھارہ ووٹوں کے مقابلے دو سو چوہتر ووٹوں سے یورپی یونین چھورنے کے بل کو بنا ترمیم منظور کر لیا گیا تھا۔

Most Popular