برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا کاؤنٹ ڈائون شروع ہوگیا

برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا کاؤنٹ ڈائون شروع ہوگیا

وزیراعظم تھیریسامے نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے نتائج کیا ہیں تاہم بریگزٹ کا عمل شروع کر کے انہوں نے ہر برطانوی شہری کی نمائندگی کی, انہوں نے کہا بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ یورپ سے خارجہ امور، دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات پر قریبی تعلقات برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے, تھیریسامے نے کہا سرد جنگ کے خاتمے کے بعد موجودہ دور میں یورپ کو سکیورٹی معاملات پر بے حد خراب صورتحال کا سامنا ہے, یورپ کے برطانیہ سے کمزور روابط اور یورپی روایات کے عدم تحفظ کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے,اُدھر یورپی یونین سے علیحدگی کا عمل شروع ہونے کے خلاف لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا, یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم اور دیگر رہنمائوں کے ماسک پہن رکھے تھے۔ مظاہرین نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کو ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے سے تعبیر کیا اور نعرے بازی کی

Most Popular