لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

لندن میں پارلیمنٹ کے باہر حملے کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ونڈسرکاسل کے باہررکاوٹیں اورشاہی خاندان کے بکھنگم پیلس کے داخلی دروازے پر آہنی گیٹ نصب کر دیا گیا ہے۔لندن میں لوگوں کوکچلنے اور پولیس اہلکار کوہلاک کرنے کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ پچھلے ہفتے خالد مسعود نے تیزرفتارگاڑی سے کچل کراورچاقوسے حملہ کرکے4افرادکوہلاک کردیاتھا۔درپیش نئی صورتحال کے سبب اہم مقامات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔ محافظوں کی تبدیلی کی تقریب محفوظ بنانے کےلیے ونڈسرکاسل کے باہررکاوٹیں نصب کردی گئی ہیں۔بکھنگم پیلس کے باہربھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور آہنی گیٹ نصب کردیے گئے ہیں۔برطانوی میڈیاکےمطابق ونڈسرکاسل اوربکھنگم پیلس کے باہررکاوٹوں کامقصدتیزرفتارگاڑی سے ممکنہ حملہ روکناہے۔

Most Popular