کبوتر،عقاب کے بعد بھارت نے پاکستانی غباروں کو جاسوس قراردیدیا۔

کبوتر،عقاب کے بعد بھارت نے پاکستانی غباروں کو جاسوس قراردیدیا۔

کبوتر اور عقاب کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی غباروں کو جاسوس قراردیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غبارے بھارتی شہر کپور تھالا کے گاوں مالیا سے ملے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا ہے کہ غباروں کے ساتھ پاکستانی کرنسی اور کاغذات منسلک ہیں جبکہ بھارتی پولیس غباروں کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی اپنی سرحد میں پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر تحقیقات کی تھیں۔

Most Popular