بھارت کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں
امدادی کارکنوں کے مطابق جنوبی ایشیا میں مون سون کے بعد حالیہ بارشوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ نیپال اور بنگلہ دیش میں بارشوں سے پانچ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں، منگل کو ممبئی میں ہونے والی بارش کے بعد ٹرینوں کا نظام معطل ہو گیا اور کئی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں، جبکہ شہر بھر میں سکول بھی بند پڑے ہیں، بارش کے بعد پانی ایک ہسپتال میں بھی بھر گیا، جس کے بعد بچوں کے امراض کا ایک وارڈ خالی کروانا پڑا، بارش کے پانی میں پھنسے شہری مدد کے لئے سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔