چیچنیا کے ایک رکن پارلیمان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی فوٹیج جاری کی گئی ہے

  چیچنیا کے ایک رکن پارلیمان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی فوٹیج جاری کی گئی ہے

چیچنیا کے ایک رکن پارلیمان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس پر شہریوں کی طرف سے حملہ آوروں کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہےگزشتہ دنوں ایک چیچن رکن پارلیمان محمد اصحابوف کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ شاہراہ عام پر سفر کررہے تھے۔ فائرنگ کی فوٹیج میں گولیاں چلنے کی آواز کے ساتھ ہی ان کی گاڑی میں ونڈ اسکرین پر خون کے چھینٹے پڑتے دیکھے گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام چیچن رکن پارلیمان پر ہونے والے حملے کے شواہد جمع کررہے ہیں اس سے پہلے چیچنیا کے صدر رمضان قادیروف نے رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے

Most Popular