بھارت نے ٹرین حادثات کم کرنے کے لئے جاپان سے مدد مانگ لی۔

بھارت نے ٹرین حادثات کم کرنے کے لئے جاپان سے مدد مانگ لی۔

بھارت میں گزشتہ 10 روز میں ٹرین کا پٹری سے اترنے کا تیسرا حادثہ رونما ہو گیا۔بھارت کے خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے وسطی شہر ناگپور سے روانہ ہونے کے بعد ممبئی کے نزدیک پٹری سے اتر گئی ۔ ٹرین 19 ڈبوں پر مشتمل تھی بھارت کے مغربی علاقے میںگزشتہ 10 روز کے دوران ٹرین پٹری سے اترنے کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔بھارتی وزارتِ ریلوے کے حکام نے کہا ہے کہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دوسری جانب بھارت کی حکومت نے جاپان سے ٹرینوں کا حفاظتی نظام بہتر بنانے میں مدد کی درخواست کی ہے جس کے بعد سے جاپان سے ماہرین نے بھارت کے ریلوے نظام کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Most Popular