لندن کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی الرٹ، ٹرین اسٹیشن پر دھماکے بعد دونوں خالی

لندن کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی الرٹ، ٹرین اسٹیشن پر دھماکے بعد دونوں خالی

لندن کے ایئرپورٹ پر سکیورٹی الرٹ اور ٹرین اسٹیشن پر دھماکے بعد دونوں کو خالی کرالیاگیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے لیور پول جان لینن ائیرپورٹ پر ایک شخص کے بیگ سے مشتبہ بیٹری ملنے کے بعد شخص کو حراست میں لیا گیا۔جبکہ ائیرپورٹ کو خالی کراکر تلاشی لی گئی لیکن کوئی اور مشتبہ شخص نہیں ملا۔ لندن کے ہی یوسٹن ٹرین اسٹیشن پر ایک بیگ میں الیکٹرانک سگریٹ پھٹنے کے بعد دھماکہ ہوا اور مسافروں نے خوف سےٹرین اسٹیشن خالی کردیا۔ پولیس نے بیگ کو تحویل میں لے کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تحقیقات سے ثابت ہواکہ دھماکہ ای سگریٹ پھٹنے سے ہوا۔

Most Popular