بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی سے سبق سیکھے گا۔ وانگ ژی

بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی سے سبق سیکھے گا۔ وانگ ژی

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے امیدظاہر کی ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی سرحدی کشیدگی سے سبق سیکھے گا۔بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے مابین سرحدی کشیدگی ختم ہونے کے بعد بھارت مستقبل میں ایسی صورتحال رونما ہونے سے بچے گا۔وہ دونوں بھارت اور چین کی طرف سے مشترکہ سرحد سے فوج واپس بلائے جانے کے دو روز بعد بیجنگ میں بات چیت کررہے تھے۔

Most Popular