ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی دو سو پچپن ملین ڈالرز کی امداد روکنے پر غور شروع کر دیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی دو سو پچپن ملین ڈالرز کی امداد روکنے پر غور شروع کر دیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکا بوکھلا گیا، ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی دو سو پچپن ملین ڈالرز کی امداد روکنے پر غور شروع کردیا،،،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امداد کا معاملہ کینیڈین جوڑے کی بازیابی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بگڑ رہا ہے، کینیڈین جوڑے کو بازیاب کراتے وقت ایک اغوا کار کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، کیٹلان کولمین اور اسکےکینیڈین شوہرجوشوابوائل کوبچوں سمیت اکتوبرمیں بازیاب کرایاگیاتھا، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے لیڈر کا انٹرویو کرنے افغانستان جانے والے امریکی شہری دوہزار چودہ سے لاپتہ ہے،،، جبکہ امریکی شہری کیون کنگ اورآسٹریلوی شہری ٹموتھی کو2016میں اغواکیاگیاتھا،، امریکی حکام گرفتاراغواکار سے کیون کنگ کےبارےمیں معلومات چاہتےہیں۔ تاہم پاکستان نے اغوا کاروں تک رسائی سے منع کردیا،اخبار کا دعوی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےپاکستان کی255ملین ڈالرامدادروکنےپرغورشروع کردیاہے، تاہم اس رقم کی ادائیگی پہلے سے ہی التوا کا شکار ہے

Most Popular