قدرت کا انسانوں کو سال نو کی خوشی میں عظیم تحفہ دینے کا فیصلہ

قدرت کا انسانوں کو سال نو کی خوشی میں عظیم تحفہ دینے کا فیصلہ

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں اہل زمین دو بار سپرمون کا نظارہ کریں گے اور یہ دونوں سپرمون دوہزار اٹھارہ کے پہلے مہینے جنوری میں ظاہر ہوں گے۔ ناسا ماہرین کے مطابق سال دوہزار اٹھارہ کا پہلا سپرمون یکم جنوری اور دوسرا سپر مون اکتیس جنوری کو نمودار ہو گا۔ سپرمون پر چاند عام طور پر چودہ فیصد بڑا اور تیس فیصد روشن ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپرمون پر چاند کا زمین سے قریب ترین فاصلہ بھی تین لاکھ چھپن ہزار پانچ سو پینسٹھ کلومیٹر ہو گا۔ جبکہ عام طور پر چاند اور زمین کے مابین تین لاکھ بیاسی ہزار نوسو کلومیٹر رہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے تین دسمبر دوہزار سترہ کو بھی فلک پر سپرمون کا نظارہ کیا گیا تھا۔ ماہرین فلکیات نئے سال میں نمودار ہونے والے سپرمونز کو اسی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں

Most Popular