امریکی صدر نے "گولڈن ایرا" پالیسی کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی برآمدات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے "طاقتور" توانائی پالیسی کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کو امریکی صدر نے "گولڈن ایرا" پالیسی کا نام دیاہے ، جس کے تحت ملکی تجارت اور توانائی کے منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی ، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے تیل کی ایٹمی توانائی کے شعبے کی بحالی اور انرجی برآمدات پر پابندیاں کم ہوں گی،، ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکن انرجی کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کریں گے جبکہ ایل این جی ایشیا اور کول یوکرائین کو دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ ہم توانائی، بنیادی ڈھانچے اور کاریگری کے مسائل پر زور دے رہے ہیں، جس سے روز گار میں بھی اضافہ ہوگا۔

Most Popular