تھریسا مے نے برطانوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

تھریسا مے نے برطانوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

تھریسا مے نے شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی مدد سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ، جس کے 10 ارکان نے کنزرویٹو پارٹی کی تھریسا مے کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا، تھریسا مے کی حکومت کے حق میں 323 اور مخالفت میں 309 ووٹ پڑے،خیال رہے کہ برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں تاہم وہ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، جبکہ اب تھریسا مے نے برطانوی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد سے انھوں نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،، تاہم ان کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا۔

Most Popular