عادت سے مجبور بھارت نے پاکستان کے بارڈر پر کشیدگی کے بعد چین سے بھی پنگا لے لیا

عادت سے مجبور بھارت نے پاکستان کے بارڈر پر کشیدگی کے بعد چین سے بھی پنگا لے لیا

بھارتی اخبار کے مطابق چین سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر آرمی چیف جنرل بپن راوت نے سِکِم بارڈر کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی،،،اپنی خصلت سے مجبور جنرل بپن راوت نے اپنے دورے کے دوران فوج کی سترہویں ڈویژن کا ایک بریگیڈبھوٹان، بھارت اور چین کو ملانے والی سرحد سِکِم بارڈر پر تعینات کرنے کا حکم دیا ،،، اس بریگیڈ میں تین ہزار فوجی شامل ہیں، بھارت کی جانب سے انتہا پسندانہ اقدام اٹھائے جانے کے بعد چین نے بھی اپنے تین ہزار فوجی سِکِم بارڈر پر تعینات کر دیے ہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو معمول کی بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ چین ڈوکلام پلیٹو کے علاقے میں کلاس چالیس سڑک کی تعمیر کر رہا ہے ، اور بھارتی فوجیوں نے چینی حدود میں دخل اندازی کرکے سڑک کا کام رکوا دیا ہے، انہوں نے بھارتی دخل اندازی کے تصویری شواہد بھی پیش کیے،،، چینی ترجمان نے واضح کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ایک مخصوص شخص یعنی جنرل راوت جنگ کی باتیں کرنا چھوڑ دے اور انیس سو باسٹھ کی جنگ سے سبق سیکھے، چینی اور بھارتی افواج میں ہونے والی فلیگ میٹنگز تو پہلے ہی بے نتیجہ تھیں لیکن اب جنرل راوت کے دورے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے

Most Popular