ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے حکمران کنگ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان پر زور دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے حکمران کنگ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان پر زور دیا کہ قطر کے تنازع کے تمام فریق اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں، جس نے کئی خلیجی ممالک کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے روئیٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور کنگ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے، سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ وہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے ۔