میڈیا کی حوصلہ شکنی کرنا ایک زہریلا عمل ہے کیونکہ اس کے نتائج کہیں اور جا کر ظاہر ہوتے ہیں،:زید رعدالحسین
انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشن زید رعدالحسین نے کہا کہ میڈیا کی حوصلہ شکنی کرنا ایک زہریلا عمل ہے کیونکہ اس کے نتائج کہیں اور جا کر ظاہر ہوتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ جو الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کی بازگشت اور گونج دنیا بھر میں سنائی دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی ایک مثال کمبوڈیا ہے جہاں میڈیا کے لائسنس معطل کئے جا رہے ہیں اور ریڈیو نشریات روکی جا رہی ہیں، ان اقدامات کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کا حوالہ دیا جا رہا ہے، زید رعد الحسین نے کہا کہ میڈیا کی آزادی امریکی آئین کا ایک اہم حصہ ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حق کا دفاع کرنے کے بجائے امریکہ میں میڈیا اپنے ملک کے صدر کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے