افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کےساتھ

 افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کےساتھ

پینٹاگون کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعینات کے حوالے سے اعدادوشمار ایک ایسے موقع پر سامنے آئے جب کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شفافیت بڑھانے کے لئے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی، پینٹاگون کے جوائینٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفیٹینٹ جنرل نیتھ میکھنز نے کہا کہ 'زیادہ افواج بھیجنے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ہم اس بارے میں گڈ مڈ رپورٹنگ کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، امریکہ کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے بھی شورش زدہ علاقوں میں تعینات دستوں کی گنتی کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور انھوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی دستے بھیجنے سے پہلے وہاں موجود فوجیوں کی اصل تعداد جاننا چاہتے ہیں 

Most Popular