اس سال پچیس لاکھ غیر ملکیوں سمیت30 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

اس سال پچیس لاکھ غیر ملکیوں سمیت30 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

حرم پاک کی توسیع کے بعد اس سال ریکارڈ تعداد میں حجاج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کی سہولت کے لیے تمام انتظامات کئے گئے ہیں، حج کمیٹی کے سربراہ گورنر مکہ تمام انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ، شاہی خاندان کے افراد اور کابینہ کے ارکان بھی منتظمین میں شامل ہیں۔۔ سیکیورٹی کیلئے بیس ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ قوانین کی سختی سے پابندی کی جائے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

Most Popular