ایران اور سعودی عرب ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

ایران اور سعودی عرب ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

ایران اور سعودی عرب ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ،، ایران نے حریف ملک سعودی عرب پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ یمنی خانہ جنگی میں ’دہشت گردوں‘ کی حمایت کر رہا ہے،، انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،، جس کی غیرجانبدارانہ چھان بین ہونی چاہیے ،، 

ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یمن میں جاری پراکسی جنگ میں ’دہشت گردوں‘ کی حمایت کر رہا ہے، ’’سعودی عرب کی یمن میں مداخلت اور یمن اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت دراصل تہران اور ریاض کے باہمی تعلقات معمول پر لانے میں بڑی رکاوٹ ہیں ‘‘ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن میں ایسی کارروائیوں کو ترک کر دینا چاہیے،،

Most Popular