قطر تنازعہ حل کرنے کےلئے ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون

قطر تنازعہ حل کرنے کےلئے ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے کہا ہے کہ قطر کے تنازع کے تمام فریق مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں جس نے کئی خلیجی ملکوں کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطہ کے دوران امریکی صدر نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ قطر داعش اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔

Most Popular